کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
برطانوی اخبار کے مطابق فیس بک انتہائی خفیہ انداز سے اس
منصوبے پر تیزی سے کام کررہا ہے اور جلد اسے میدان میں لے آئے گا، اخبار
کے مطابق فیس بک کے نئے پروگرام پرکام کرنے والوں نے اس نئی سائٹ کو ’فیس
بک ایٹ ورک‘ کا نام دیا ہے، اس کی مدد سے دفاتر میں کام کرنے والے افراد
اپنے ساتھیوں سے رابطے کے ساتھ پروفیشنل تعلقات
سے منسلک اور دفتری
دستاویزات سے بھی آگاہ رہیں گے، اس سے فیس بک پہلے سے ایسے پروگرام پر کام
کرنے والی ویب سائٹ لنک ڈین کی صف میں شامل ہوجائے گا۔
گزشتہ ماہ فیس بک نے سالانہ ریکارڈ منافع کا اعلان کیا جو دوگنا اضافے کے ساتھ 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا اور اس موقع پر ویب سائٹ کے بانی اور چیف مارک زوکر برگ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تیزی سے بدلتی دنیا کے لیے جدید ترین پروگرام متعارف کرائیں گے بالخصوص نوجوانوں کے لیے نئے منصوبے لائیں گے۔
2004 میں متعارف کرائی جانے والے فیس بک کو مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اس وقت ایک ارب 35 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔